حکومت مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لے-پاسبان
کراچی(پ ر)پاسبان کے نائب صدر طارق چاندی والا نے صوبائی حکومت اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک کے قریب اور کراچی کے دیگر مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام کا نوٹس لیا جائے۔ایسے سینما، سپر و ڈیپارٹمنٹل اسٹوراور شادی ہالوں کو کیوں اور کس طرح اجازت نامے جاری کردیئے جاتے ہیں، جن کے پاس پارکنگ کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کی اذیت برداشت کرنی پڑ رہی ہے ۔