حضرت حسینؓ نے معاشرے کی درست سمت رہنمائی کی- حسن ظفر
کراچی (پ ر) امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ انبیا کو انسانیت کی فلاح کیلئے بھیجا گیا۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے اس بدلتے معاشرے جس میں اسلام کے چہرے کو مسخ کیا جارہا تھا۔ اس کی درست سمت رہنمائی کی اور دنیا والوں پر واضح کیا کہ اسلام حقیقی کچھ اور ہے۔