گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی کور کمیٹی تشکیل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیئرمین پیر پگارا نے الائنس کی کور کمیٹی تشکیل دے دی۔ 20رکنی کمیٹی کے سربراہ پیر پگارا ہوں گے۔ کمیٹی شہدائے کربلا کے سوئم کے بعد سندھ بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کریگی۔ ترجمان سردار عبدالرحیم کے مطابق کور کمیٹی بلدیاتی الیکشن سے قبل تنظیم سازی مکمل کرے گی۔کمیٹی ارکان میں غوث علی شاہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غلام مرتضی جتوئی، سردار علی گوہر خان مہر، ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم، سینیٹر مظفر حسین شاہ و دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی میں ذوالفقار مرزا، صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت و دیگر بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More