بلدیاتی افسران و عملہ بائیو میٹرک نظام کے تحت حاضری یقینی بنائے-سعید غنی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جمعے کو بھی لیاری و ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر بورڈ و سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر کا دورہ کیا اور عملے و افسران کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں عملے کی حاضری پر ڈی جی کو شاباش بھی دی۔ صوبائی وزیر لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے تو ڈی جی ایل ڈی اے سمیت تمام اسٹاف دفتر میں موجود تھا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی جی کو شاباش دی اور انہیں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سعید غنی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے تو ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے سمیت دیگرعملہ دفترمیں موجودتھا، وزیر بلدیات نے کہا کہ حاضری نسبتاً بہتر ہے، اسٹاف روزانہ مقررہ وقت پر پہنچے اور حاضری رجسٹر کے بجائے بائیو میٹرک نظام کو فعال بنایا جائے۔وزیر بلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر بورڈ دفاتر کا بھی دورہ کیا اور حاضری چیک کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جن ڈائریکٹرز نے حاضری نہیں لگائی وہ غیر حاضر تصور ہونگے، تمام افسران صبح 9 بجے حاضری لگائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More