چھت پرجوتے رکھنے پررہائشی صارف کو کمرشل بنا دیا گیا-بجلی بھی منقطع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک حکام نے گلستان جوہر میں رہائشی صارف عمران احمد کو چھت پر جوتے رکھنے پر کمرشل صارف بنا دیا۔’’امت‘‘ کو بلاک 7کے رہائشی محمد عمران نے بتایا کہ میرے مکان نمبر بی 51 پرلگے میٹر اکائونٹ نمبر 0400002605501 اور کنزیومر نمبرLA673538 پر16ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا۔آئی بی سی گلستان جوہر جانے پر کے الیکٹرک عملے نے مجھے بتایا کہ آپ کے گھر کی چھت پر جوتے پڑے ہوئے ہیں اور کارخانہ بھی چل رہا ہے۔ اسلئے کمرشل بل بھیجا گیا۔ عمران کے مطابق میں نے انہیں آگاہ کیا کہ جوتے اور کچھ ڈبے بہت پہلے سے رکھے ہیں اور کوئی کارخانہ نہیں ہے، آپ سروے کرالیں لیکن میری بات نہیں مانی گئی اور عدم ادائیگی پر بجلی بھی منقطع کردی گئی۔ عمران نےاعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔