ذاتی معالجین نے جاتی امرا میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا

0

لاہور(نمائندہ امت) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا پیرول پر رہائی کے مسلسل تیسرے روز بھی ذاتی معالجین نے طبی معائنہ کیا اور ان کے خون کے بعض ٹیسٹ بھی لئے۔یہ طبی معائنہ جاتی امرا میں رہائش گاہ پر ہوا۔ اس دوران میاں نواز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر کے طبی معائنے کیلئے بھی ڈاکٹر جاتی امرا آئے۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچنے کے روز ڈاکٹر خصوصی طور پر جاتی امرا زیادہ دیر کیلئے موجود رہے اور شریف خاندان کے اہلخانہ کی طبی ضروریات کو دیکھتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More