کشمیری رہنمائوں کی بھی بیگم کلثوم کے لیے دعائے مغفرت

0

لاہور۔سری نگر(امت نیوز)کشمیری رہنمائوں نے بھی بیگم کلثوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔سید علی گیلانی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دُعائے مغفرت کی۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھی سرینگر سے جاری ایک بیان میں کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ان کی اہلیہ مشعال ملک جو آج کل اسلام آباد میں مقیم ہیں ،غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیلئے رائے ونڈ گئیں ۔ جموں کشمیرمسلم لیگ نے بھی پارٹی کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ کی زیر صدارت سرینگر میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں کلثوم نواز کے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More