جیل حکام نے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا۔اے این پی کا الزام

0

راولپنڈی(نمائندہ امت )اے این پی کے رہنماؤں افراسیاب خٹک اور زاہد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل حکام کی وجہ سے وہ نواز شریف سے تعزیت نہ کر سکے ۔جمعرات کو اعلان کردہ وقت پر جاتی امرا پہنچنے کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کی نواز شریف سے ملاقات ہو ئی تھی ۔ امت سے گفتگو میں سابق سینیٹر زاہد خان نےبتایا کہ وہ گزشتہ روز 2 بجےجاتی امرا پہنچے لیکن حکام نے نواز شریف سے نہیں ملنے دیا۔ میت کی مجلس کو بھی حکومت نے یرغمال بنائے رکھاجو سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔ ہماری اطلاع کے مطابق نواز شریف ہماری آمد کا سن کر باہر آنے والے تھے لیکن انہیں سیکورٹی یا جیل حکام نے باہر نہ آنے دیا۔ افراسیاب خٹک نےرابطے پر امت کو بتایا کہ وہ نواز شریف کے فارم ہاؤس میں اس مقام پر تھے جہاں دیگر احباب موجود تھے لیکن نواز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات نہ ہو سکی۔ نواز لیگ کے دیگر اہم مرکزی رہنماؤں و شریف فیملی کے ایسے نوجوانوں سے ضرور ملاقات ہوئی جن کو ہم پہچانتے نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More