ترک وزیر خارجہ تعزیت کیلئے جاتی امرا پہنچ گئے

0

لاہور (نمائندہ امت)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائدمیاں محمد نواز شریف سےترکی کےوزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور پاکستان میں ترکی کے سفیر نے جاتی امرا میں ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ترک وزیر خارجہ نے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے بھی مسلم لیگ ن کے قائد سے تعزیت کی اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ترکی کی عوام آپ کے ساتھ ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔وہ گزشتہ شام جاتی امرا آئے اور کافی دیر تک ان کے ساتھ رہے،جب کہ میاں نواز شریف سے آج امکانی طور پر محمود خان اچکزئی ملاقات کریں گے ۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی سے ملاقات میں تعزیت کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آسکتے ہیں ۔ان کے علاوہ بعض دوسرے رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوگی ،تاہم میاں نواز شریف زیادہ تر وقت اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے ۔’’امت ‘‘ کو ذرائع نے بتایا کہ قطری سفیر بھی خواہشمند تھے کہ نوازشریف سے تعزیت کیلئے جاتی امرا آئیں، اس لئے آج ان کی آمد کا بھی متوقع ہے ۔جب کہ جاپانی سفیر نے بھی ملاقات کیلئے رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی آج زیادہ آمد نہیں ہوگی البتہ نواز شریف غیر ملکی دوستوں کی فون کالز سننے کیلئے خصوصی وقت دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More