عراقی پارلیمنٹ نے سنی رکن محمد الحلبوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
بغداد(امت نیوز)عراقی پارلیمنٹ نے سنی رکن محمد الحلبوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیاہے۔اس کے ساتھ ہی مئی میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی تعطل کا خاتمہ ہوگیاہے۔39 سالہ محمد الحلبوسی اگست 2017ء میں مغربی صوبہ الانبار کے گورنر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے 3 ستمبر کو پارلیمان کے رکن کی حیثیت حلف برداری کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔عراقی پارلیمان کے ا س اجلاس میں اب دو ڈپٹی اسپیکروں اور پھر وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی کے سیاسی مخالفین ان کے بغیر نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔