تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں پروفیسر حکیم عبدالحنان

0

کراچی (بزنس رپورٹر) ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ہمدرد لیبارٹریز کے ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں پنہاں ہے۔ اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونیوالے ہمدرد پبلک اسکول کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں فاطمہ منیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، ڈاکٹر خالد نسیم، ہیڈمسٹریس انور زیدی ہیڈ ماسٹر سلیم جتوئی بھی موجود تھے۔ قبل ازاں پرنسپل شائستہ انوار زیدی نے کہاکہ ہمدرد اسکول کے 112طلبہ نے میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا تھا جس میں سے 92طلبہ نے اے ون گریڈ اور 20طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More