2 ٹرینیں ریلوے خسارے میں سالانہ 20 کروڑ اضافہ کرینگی ۔سعد رفیق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں دو مسافر ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں یہ ریک بولان میل کے لئے پہلے سے اپ گریڈ کئے گئے تھے۔جبکہ دونوں ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ کا اضافہ کریں گی۔شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیر صرف کارروائی ڈالنے کے لئے چلائی گئیں۔احمقانہ باتیں کرنے کی بجائے محکمے کی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی بیچنا مرغی ذبح کرنے کے مترادف ہے۔