ظہیر عباس کا ریکارڈ بابر اعظم کی دسترس میں آ گیا
دبئی(امت نیوز)اسٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج اتوار کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ کے خلاف شیڈول میچ میں 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر لیں گے، اگر بابر کامیاب ہوئے تو وہ تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے، بابر اعظم نے 44 اننگز میں 1973 رنز بنا رکھے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس اور سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں کارنامہ انجام دیا تھا۔اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اعظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا میرےلئے بڑا کارنامہ ہوگا۔