سوات میں موروثی سیاست نےتحریک انصاف کو تقسیم کر دیا
سوات(نمائندہ امت) سوات میں ضمنی الیکشن کے دوران موروثی سیاست کے باعث تحریک انصاف میں شدید اختلافات سامنے آگئے ،پی کے 3کا ٹکٹ ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کے بھتیجے کو جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف بانی رہنما نے بغاوت کا اعلان کردیا ،حلقے سے آزاد الیکشن لڑنے کے لئے ٹرانسفارمر کا انتخابی نشان حاصل کرلیا ،حلقہ پی کے 7میں بھی ایم این اے مراد سعید کے قریبی ساتھی فضل مولا کو ٹکٹ ملنے پر پارٹی میں اندورنی اختلافات شدید اختیار کرگئے ہیں ،جس کے باعث دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔