بنوں پولیس گھرسے قانونی اسلحہ موٹر سائیکل لے اُڑی
بنوں (نمائندہ امت )تھانہ صدر پولیس کا شہری کے گھر پر مبینہ طور پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ ، لائسنس یافتہ اسلحہ اور موٹر سائیکلیں لے اُڑے ، بازار احمد خان کے رہائشی سکول ٹیچر لقمان خان نے پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں تھانہ صدر پولیس نے ہمارے گھر پر بغیر کسی وارنٹ کے چھاپہ لگایا اور ہم سے لائسنس یافتہ اسلحہ اور موٹر سائیکل لے گئے پولیس نے ہمارے گھر کی الماریاں تھوڑی ، فرنیچر کو نقصان پہنچانے کیساتھ ساتھ میرے چچا زاد بھائی جو کہ بی ایس کا طالب علم پر تشدد کیا جسے دیکھ پر اُن کی والدہ بے حال ہو گئی اُنہوں نے کہا کہ کچھ اسلحہ ہمیں واپس کیا گیا اور کچھ اسلحہ قبضہ کیا ہے جس میں 9ایم ایم پستول اوراس کا لائسنس بھی ہے جبکہ ایک ہنڈا موٹر سائیکل بھی لے گئی ہے ہما رے گھر میں نہ تو کوئی مفرور تھا اور نہ ہی ہم غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔