بعض افسران کی تعمیرات قرار دے کر خاموش کرادیا جاتا ہے
کراچی (نمائندہ خصوصی ) گلشن اقبال اسکیم 33 میں واقع کنیزفاطمہ کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹي میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شکایات کرنے والے ایس بی سی اے افسران کو سیکورٹی اداروں کے بعض افسران کی تعمیرات قرار دے کر خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہیں اس حوالے سے ”امت“ کو علاقہ مکین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایس بی سی اے کے افسران خود بلڈروں سے بھتہ لے کر غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں اور دوسری جانب سیکورٹی اداروں کو بدنام کررہے ہیں علاقہ مکین کا کہناہے کہ گوالیار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بھی تین پلاٹوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اسی وجہ سے ایکشن نہیں لیاجارہا ہے کیونکہ ایس بی سی اے افسران ان تعمیرات کو سیکورٹی اداروں کے افسران کی تعمیرات بتاتے ہیں اور اپنے اعلیٰ افسران کو بھی ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔