محرم پر فراہمی و نکاسی آب میں بہتری کیلئے اقدامات تیز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے محرم الحرام پر شہربھر میں فراہمی نکاسی آب نظام میں بہتری کیلئے اقدمات تیز کردیئے ہیں۔ مین ہولز کی مرمت، ناکارہ سیوریج لائنیں تبدیل کی جارہی ہیں۔ لائنوں سے پانی کے رسائو کو روکنے کے لئے مسلسل کام کیاجارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے نارتھ کراچی فائیو ایف اور فائیو سی، لی مارکیٹ، نشتر روڈ، بابائے اردو روڈ، صدیق وہاب روڈ، ٹوٹے مین ہولز کی مرمت اور ان پر ڈھکن رکھنے کاکام مکمل کرلیا ہے۔ ناظم آباد بلاک4 میں سیوریج اوور فلو کی شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے پاس پانی کی 12انچ قطر کی لائن سے لیاقت آباد امام بارگاہ، ایم اے جناح روڈ نارتھ کراچی میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی لیکیجز کی مرمت کردی گئی ہے۔ گلستان جوہر میں 12انچ قطر 7D کی پائب لائن بچھائی گئی ۔ جبکہ بلاک ون میں بھی پانی کی لائن میں شگاف کو دور کردیا گیا ہے، ناظم آباد موسیٰ کالونی و لیاقت آباد امام بارگاہ شاہ خراساں، خوجہ امام بارگاہ کھارادر ،پہلوان گوٹھ لانڈھی 326کے قرب و جوار میں سیوریج کی لائنوں کی ونچنگ راٹنگ و جیٹنگ مشینوں کے ذریعے کے علاقے میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمزش دور کردی گئی ہے۔ مسجد کوثر ناطم آباد کے سامنے جمع سیوریج کے پانی کو صاف کردیاگیا۔ پاک کالونی سائٹ ٹائون چمن پمپنگ اسٹیشن میں خراب پمپ کی مرمت کرکے اس کی تنصیب کاکام مکمل کیا گیا۔ سائٹ ٹائون مین امام بارگاہ حیدرکرار کے قریب جلوس کے راستے میں پانی کی لیکجیز کو ختم کردی گئی ہے۔ سیوریج لائن کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ گلشن اقبال بلاک7کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کردی گئی۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب سیوریج اوور بلو کا خاتمہ کردیا گیا۔ کلفٹن میں 24انچ قطر کی سیوریج مین سیور کی مرمت مکمل کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس ای لانڈھی کورنگی واجد صدیقی، سپرنٹنڈنگ انجینئر صدر آفتاب چانڈیو، ایس ای جمشید ٹائون روشن دین، ایس ای نارتھ کراچی محمد علی شیخ، ایس ای او اورنگی جی ایم حب اور دیگر نے اپنے علاقوں میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے متنظمین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا۔