تیونس کے وزیراعظم اپنی ہی جماعت کے ہاتھوں معطل

0

تیونس سٹی (خبر ایجنسیاں ) تیونس کے وزیراعظم یوسف شاہد کوان کی اپنی ہی پارٹی نے معطل کر کےفیصلے پر عمل درآمد اور مزید کارروائی کے لیے معاملہ پارٹی سربراہ کو بھجوا دیا ۔وزیراعظم یوسف شاہد نے اگست 2016 میں عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد ان کے صدر بیجی القائد کے بیٹے حافظ قائد کے ساتھ کئی امور پر شدید اختلافات سامنے آئے تھے اور وزیراعظم نے صدر کے بیٹے پر جماعت کونقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا تھا۔ صدر کے بیٹے حافظ اس وقت حکمراں جماعت کے تمام معاملات دیکھتے ہیں۔ حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی معیشت کی بحالی میں ناکام رہے ہیں۔ صدر نے جولائی میں وزیراعظم کو مستعفی ہونے یا اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا۔تیونس کی لیبر یونین نے وزیراعظم کی معطلی کے فیصلے کی حمایت کی ہےتاہم اپوزیشن نے معطلی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے اصلاحی پروگرام کی تعریف کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More