شہریت دینے کے اعلان پر بنگالی اورافغان برادری کاجشن-مٹھائیاں تقسیم

0

کراچی (امت نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے بنگالیوں اور افغانیوں کو شہریت دینے کے اعلان پر بنگالی اور افغان برادری میں خوشی کی لہردوڑ گئی مٹھائیاں تقسیم کیں ۔تفصیلات کے مطابق فنڈریزنگ تقریرکے دوران جب وزیر اعظم عمران خان نے بنگالیوں اور افغانوں کو شہریت دینے کا اعلان کیاتو دونوں برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد خوشی کا اظہارکر تے ہوئے گلیوں میں نکل آئے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر کراچی کے بنگالیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ افغان باشندوں نے بھی وزیر اعظم کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہاکہ ہم چالیس سال سے پاکستان میں رہ رہے ہیں اور اس ملک میں پیدا ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے شہریت دینے کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More