ارب پتی ناد ہندہ کی جائیدادیں نیلام کرنے کا سعودی اعلان
ریاض(امت نیوز)سعودی حکام نے اگلے ماہ ارب پتی معن الصانع اور انکی کمپنی ”سعد گروپ“ کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ معن الصانع نے34مالیاتی اداروں کے16 ارب ریال ادا کرنے ہیں۔انہیں گزشتہ سال کرپشن کے الزام میں گرفتار کر کے دیگر شہزادوں کے ساتھ ریاض کے ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ معن الصانع کا شمار دنیا کی 100 امیر شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی زیادہ تر زیادہ تر املاک ریاض، دمام اور الخبر میں واقع ہیں۔الخبر میں سعد اسپیشلسٹ اسپتال بھی ہے۔ معن الصانع کی جائیدادوں کا تخمینہ تقریبا ساڑھے چارارب ریال لگایا گیا ہے۔ ان کی ریاض ، جدہ ، الخبر اوردمام میں پلاٹ، فارم اوررہائشی عمارتیں بھی فروخت کی جائیں گی۔حکام کے مطابق اس سے ملنے والے 2 ارب ریال جو قرض خواہوں کو دئے جائیں گے۔اثاثوں کی فروخت کے بعد معن الصانع کو رہا کر دیا جائے گا۔