کلائی ٹوٹنے کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ

0

دبئی(امت نیوز)بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔تمیم اقبال انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کیلئے دوبارہ میدان میں آ گئے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔تمیم اننگز کے دوسرے ہی اوور کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے لیکن سنجیدہ انجری کے باوجود وہ آخری نمبر پر دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔انہوں نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ان کی بہادری کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 10 ویں وکٹ پر 32 رنز جوڑے۔واضح رہے کہ تمیم انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More