ویٹرنز ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا کے سپرد
لاہور(امت نیوز) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین پی وی سی اے فواد اعجاز خان کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہو اجس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر ففٹی اوورز کے ورلڈ کپ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی، ویٹر نز ورلڈ کرکٹ کپ 21 نومبر تا 5 دسمبر آسٹریلیا میں منعقد ہوگا،جس میں پاکستان ویٹرنز ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سائوتھ افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم سات سات میچز کھیلے گی، 4 ٹیمیں کوالیفائی کرنے کے بعد سیمی فائنل کھیلیں گی جس کے بعد گرینڈ فائنل کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں فواد اعجاز خان نے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اعجاز احمد کپتان، غلام علی نائب کپتان، سی ای او پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی مینجر اور دیگر شامل ہوںگے۔