برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ خطرناک زہریلے مواد سے حملہ

0

لندن(امت نیوز)برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سالسبری شہر میں ایک ریسٹورنٹ پرخطرناک زہریلے مواد سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں 2 افراد بے ہوش ہو کر گر پڑے۔سالبسری وہی شہر ہے جہاں روس کی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر سرگئی سکریپل اور اس کی بیٹی یولیا پر اعصاب شکن نووی چوک سے اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ایک پارک کے بنچ پر بیٹھے تھے۔ اعصاب شکن مواد سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں دونوں لمحوں میں ہی گر پڑے۔برطانیہ نےالزام عائد کیا کہ حملہ روسی ایجنٹوں نے کیا تھا روس کی حکومت الزام کو مسترد کر چکی ہے ۔ولٹشائر پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ سالسبری میں پیر کو پریزو نامی ریسٹورنٹ پر کئے گئے حملے میں بھی نووی چوک کا عنصر استعمال کیا گیا تھا یا نہیں ۔پولیس کے مطابق ایک عورت اور مردکوپیش آنے والے طبی حادثہ کی اطلاع دے کر بلایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More