شمالی وزیرستان میں بارودی دھماکے سے 2سکیورٹی اہلکار زخمی
بنوں (نمائندہ امت) شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کے زور دار دھماکے سے دو سکیورٹی اہلکارزخمی ہو گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان کے نام پر ایک بار پھر پمفلٹ تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں زنگی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار نائیک عمران اور سپاہی بشارت زخمی ہو گئے جنہیں ملٹری کمبائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر جنوبی وزیرستان وانا میں تحریک طالبان کے نام پر ایک بار پھر پمفلٹ تقسیم، شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ، دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں جس میں اُن علماء کرام کو متنبہ کیا گیا جو گنداتعویز کے کاروبار میں ملوث ہیں اور ان خواتین کو بھی خبردار کیا گیا تھا جو اپنے قریبی رشتہ دار بھائی،باپ اور خاوند کے بغیر علاج کی عرض سے سرکاری یانجی ہسپتالوں اور مولویو حضرات کے پاس جاتی ہیں پمفلٹ میں مرحوم نقیب اللہ محسود کی طرز پر اپنی داڑھیاں منڈوانے والے کو سزادینے کا اعلان بھی شامل ہے۔