نیشنل ایکشن پلا ن جاری رکھنے عملدرآمدیقینی بنانےکا حکومتی فیصلہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو جاری رکھنے اور اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبوں سے متعلق نکات میں ترمیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان سے متعلق نئی حکومت کا پہلا اجلاس 25 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے اجلاس سے متعلق تمام صوبوں کو لیٹرز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔یہ اجلاس پہلے 16ستمبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم متعلقہ محکموں اور صوبوں کی تیاری مکمل نہ ہونے کی باعث اجلاس ملتوی کیا گیا تھا جس کی اب نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ صوبوں کو موصول ہونے والے لیٹر میں دہشتگردوں کی مالی معاونت ، انسداد دہشتگردی سے متعلق کئے جانے والے اقدامات، کراچی آپریشن اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس سمیت دہشتگردوں کی مالی معاونت اور کالعدم تنظیموں سے متعلق کچھ نکات میں ترامیم کر کہ صوبوں کے سپرد کرنے اور صوبوں کی پولیس کو مشکوک اشخاص کے بنک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے لئے فنانشل منیجمنٹ یونٹ سے رجوع کرنے کا اختیار دینے پر غور کیا جا رہا ہے جس کا فیصلہ 25 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اسٹیٹ بنک، فنانشل منیجمنٹ یونٹ، خفیہ اداروں، وزارت دفاع، خفیہ اداروں کے حکام، ڈی جی سندھ رینجرز کو بھی اجلاس میں شرکت کے لئے لیٹر لکھ دئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More