اقلیتوں کیلئے انقلابی اقدامات پر کرسچن کونسل کا وزیرا عظم کو خراج تحسین
کراچی (پ ر) چیئرمین کرسچن کونسل، تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما عادل جارج مٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق تحفظ اوران کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حتمی انتخاب میں حلقہ این اے 243 پر عالمگیر خان اور حلقے این اے247میں آفتاب صدیقی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔