میزان بینک-ہونڈا اٹلس کارز میں معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)میزان بینک اپنے صارفین کو خصوصی ویلیو ایڈڈ خدمات فراہم کرنے کیلئے ہونڈا اٹلس کارز کے ساتھ معاہدہ کیا، جس پر بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس ارشد مجید اور ہونڈا اٹلس کارز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرونوبویوشمیمورا نے دستخط کئے۔معاہدے کے تحت میزان بینک صارفین کو شریعہ کمپلائنٹ کار فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا، جبکہ ہونڈا اٹلس کارز ترجیحی بنیادوں پر گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں میزان بینک کے صارفین کو بعد ازفروخت سروس میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ارشد مجید نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا۔