بنگالیوں کے شناختی کارڈز کا فیصلہ خوش آئند ہے-سیاسی-سماجی رہنما
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ پراچہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈز فراہم کر نے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔حافظ نعیم نے کہا کہ فیصلے میں مشرقی پاکستان سے ہجرت کر کے آنے والے محب وطن پاکستانیوں ( بہاریوں ) کا ذکر نہ کرنا افسوسناک ہے۔انہیں بھی شامل کیا جائے۔پاسبان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کو میگا سٹی کا آئینی درجہ دے کر ہی مسائل کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے۔بنگلہ دیش میں دربدر ہونے والے محب وطن محصورین کو بھی وطن لایا جائے ۔ امان پراچہ نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کے دل جیت لیے۔فیصلے سے کراچی اور پاکستان مضبوط ہوگا۔محبان وطن سیل کراچی کے کنوینئر شہزاد مظہر نے کہا کہ محب وطن بنگالیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کا حکومتی اعلان قابل تحسین ہے ۔