بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف نے پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے ،چینی جنرل نے پاک فوج کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانےکی خواہش کااظہارکیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لبریشن آرمی کے سربراہ جنرل ویگیوسے ملاقات سے کی ہے جس میں علاقائی اورسی پیک کی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے،چینی جنرل نے پاک فوج کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانےکی خواہش کااظہارکیا ہے،جنرل ویگیونے دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہاہے, آرمی چیف نے میزبانی پرہم منصب کاشکریہ ادا کیا ہے۔۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے۔ آج انہوں نے بیجنگ میں چینی فوج ’ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)‘ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنرل قمر باجوہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری اور دوطرفہ سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی۔چینی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں اور سی پیک کو دی جانے والی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی کو سراہا۔ انہوں نے پاک فوج کے تجربات سے استفادہ کرنے اور باہمی تعاون میں مزید اضافے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔آرمی چیف کی آج منگل کو وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ ژویا سے بھی ملاقات طے ہے۔