ای ووٹنگ میں سمندر پار پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ضمنی انتخابات 2018 میں ووٹنگ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا وقت ختم ہو گیاتاہم اس دوران سمندرپار پاکستانیزنے رجسٹریشن کے لیے کوئی خاص جوش و خروش کا مظاہرہ نہیں کیا اور رجسٹریشن کی مقررہ تاریخ تک 7 ہزار 4سو 10 ووٹرز نے انٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے رجسٹریشن کروائی۔ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کیلئے 11 ہزار 3سو 30 سمندر پار پاکستانیوں نے اکاوٴنٹ بنایا تاہم رجسٹریشن حاصل کرنے والوں کی تعداد اس کے مقابلے میں کم تھی۔ ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے بیرون ملک مقیم 6 لاکھ 19 ہزار 590 ووٹرز نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More