ناصر شاہ کی تقریر کے دوران بجلی چلی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈسروسز ناصر شاہ کی تقریر کے دوران بجلی چلی گئی۔ ایوان میں اندھیرا چھاگیا،لیکن صوبائی وزیر لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی تقریر کرتے رہے، جس سے ایوان کی کارروائی چلتی رہی۔ تاہم کچھ دیر بعد بجلی بحال ہوگئی۔