نائیجیریا میں سیلاب سے 100افراد ہلاک- درجنوں دیہات تباہ

0

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آکر100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیاجارہا ہے، عارضی ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپینسری بھی موجود ہے جبکہ متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 10ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More