بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے3ملزم گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلوں میں ڈکیتیاں کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے3کارندے گرفتارکرکے اسلحہ،نقدی ،زیورات اور پرائزبانڈ برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس کے بنگلے میں 60لاکھ کی ڈکیتی کی تھی ،گروہ کے ارکان 30سے زائد بنگلوں میں ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی اور بہاولپور میں کارروائی کرکے بین الصوبائی گروہ کے3کارندوں ذیشان حیدر،حفیظ اور وزیر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس کے بنگلے سے 60لاکھ روپے لوٹے تھے واردات میں بنگلے کا ملازم ذیشان حیدر ہی ملوث تھاجس کی تصدیق بنگلے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی ۔ تفتیش کےدوران انکشاف ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے کارندے ہیں جو 30سے زائد ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔پولیس نے کہا کہ ملزمان واردات سے ایک روز قبل کراچی آئےاور ڈکیتی کے بعد بذریعہ ٹرین بہاولپور فرار ہوگئے۔ملزمان نے دوران تفتیش 25 وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے،جبکہ 3ملزمان تاحال فرار ہیں ۔آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈکیت گروہ کے3ارکان کی گرفتاری پر ایس ایس پی ساو تھ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More