بھتہ خور کو 5برس قید ۔50ہزار جرمانے کی سزا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خورنواز کو 5 برس قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔منگل کے روز سماعت پر ملزم نواز کو پیش کیا گیا ، گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت نے تمام ثبوت وشواہد کی بناپر جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنادی۔ مجرم نے 2014میں ایک بیکری کے مالک سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More