مبینہ مقابلے کے دوران بچی کی ہلاکت کاازخود نوٹس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں گزشتہ ماہ مبینہ پولیس مقابلے میں 10 سالہ امل عمر کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا۔از خود نوٹس پولیس کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ فائرنگ اور معروفاسپتال میں قانون کے مطابق ایمرجنسی طبی امداد کی فراہمی میں ناکامی پرلیا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سندھ، صوبائی وزیر صحت، سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی اور نیشنل میڈیکل سینٹر (این ایم سی) کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کیس کی سماعت 25ستمبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ امل عمر کو ڈیفنس میں پولیس اور ڈکیتوں میں مبینہ مقابلے کے دوران گولی لگی تھی۔