طالبہ کو ہراساں کرنے پر وائس چانسلر بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ طلب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محتسب نے طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبرشہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو طلب کر لیا ۔ 5 روز کے اندر تحریری جواب داخل نہ کرنے پر کاروائی کا بھی انتباہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی’ (ایس بی بی یو) نوابشاہ شعبہ انگریزی کی طالبہ فرزانہ جمالی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وائس چانسلر ارشد سلیم اور فیکلٹی انچارج عامر خٹک کو 5روز کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہےاور انہیں 24ستمبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے اورانتباہ کیا ہے کہ 5روز میں جواب داخل نہ کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ صوبائی محتسب کو ارسال درخواست میں فرزانہ جمالی نے الزام لگایا کہ انہیں پروفیسر عامر خٹک گزشتہ 5ماہ سے ہراساں کر رہے ہیں۔ ان کے رویے کی شکایت اپنے والد سے شکایت کی جنہوں نے وائس چانسلر (وی سی) سے ملنے کی کوشش کی جنہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ بعد ازاں عامر خٹک اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے والد پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر گرفتار کرا دیا۔ عامر خٹک کو صوبائی حکومت کی اہم شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More