نیپراوکے الیکٹرک کیخلاف توہین عدالت درخواست پر یقینی حاضری کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نےغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر وکلا طرفین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور سماعت ملتوی کردی۔سماعت کے موقع پر بیرسٹر فیصل صدیقی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل صدیقی عدالت عظمی میں کیس کی پیروی میں مصروف ہیں ۔لہذا سماعت ملتوی کردی جائے۔ اس سے قبل درخواست گزار پائلر کے کرامت علی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعلیٰ عدالت کے احکامات کے باوجود کے الیکٹرک حکام غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ۔کراچی میں گزشتہ برسوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹ ویو میں سیکڑوں شہری جاں بحق ہوئے تھے، لیکن کے الیکٹرک حکام نے ادارے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیپرا حکام نے بھی کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے ۔لہذا کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کا اقدام توہین عدالت کے مترادف ہے۔ استدعا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More