غزہ(امت نیوز) غزہ کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ۔بمباری سے نوجوانوں کی شہادتوں پر مسشتعل سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، جس کے دوران 26 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے پر فضائی حملہ گزشتہ شب کیا، جس کے نتیجے میں ابراہیم النجار اور محمد خضر شدید زخمی ہوئے جنہیں ریڈ کراس کے اہلکاروں نے انہیں اسپتال پہنچایا تاہم فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقے میں مشکوک حرکات پر دونوں نشانہ بنایا گیا۔