نیب میں غیر قانونی بھرتیوں پر ریفرنس دائر کرنے کا حکم

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے کہاہے کہ نیب میں غیر قانونی تقرریوں والے گھرجائیں گے،نیب دوسروں پر ریفرنس دائرکررہاہے اپنوں کے خلاف بھی کرے ،منگل کوسپریم کورٹ نے نیب میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے افسران کے خلاف دیے گئے فیصلے پرعمل در آمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ نیب کو ٹھیک کرنے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، ہم اداروں کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔عدالت عظمی کے 3 رکنی عمل درآمد بنچ کے سامنے قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے پیش رفت رپورٹ کے مندرجات پڑھے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب میں غیر قانونی تقرریوں والے گھر جائیں گے، نیب غیر قانونی تقرر پر دوسروں کے خلاف ریفرنس فائل کرتا ہے، اپنے ادارے میں آنکھیں بند کیوں کرے، اپنوں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرے۔نکالے گئے ایک افسر کے وکیل نے کہا کہ نیب نے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا، دوسرے محکمے سے استعفی دے کر آئے تھے، اب نیب نے بھی نکال دیا، ہم ڈیپوٹیشن پر نہیں آئے تھے، نیب میں نئی تقرریاں ہوئی تھیں۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے پر جزوی عمل کر دیا ہے، فیصلے پر مکمل عمل کریں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کو کام کرنے دیا جائے، غیر قانونی بھرتیوں سے نیب کو خراب کر دیا گیا، نیب کو ٹھیک کرنے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، نیب میں جن کا تقرر ہی غیر قانونی ہوا وہ کیا کام کریں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم اداروں کومستحکم کرنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر نیب میں افسران کے غیرقانونی تقرر کی رپورٹ سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز نے تیار کر کے جمع کرائی تھی۔ سپریم کورٹ نے نیب کے7سابق افسران کی توہین عدالت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More