لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار گزشتہ دنوں کینیڈا میں لاپتہ ہوئیں۔ان کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار مبینہ طور پر موبائل فونز ،کرنسی اسمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار رہی۔ ایئر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی ،تاہم انہوں نے مبینہ طور پر پیپلز یونٹی کے کچھ عہدیداروں کی ملی بھگت اور سیاسی اثرورسوخ کا فائدہ اٹھایا ۔کینیڈا پہنچ کر 11 ستمبر کو سیاسی پناہ لے لی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی فریحہ مختار نے ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں ڈیوٹی کےلئے خود کو کراچی بیسڈ ظاہرکیا۔کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کےبغیر واپس آئی، اسی باعث قومی ایئر لائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔