کے الیکٹرک کو معذور بچے کی تاحیات کفالت کا حکم

0

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک کرنٹ لگنے سے معذور ہونے والے بچے کی تا حیات کفالت کرے جبکہ کے الیکٹرک بچے کو عمر بھر 25ہزار ماہانہ ادا ئیگی کے علاوہ تعلیم،صحت اور دیگر اخراجات کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس مصطفیٰ نواز کھوکھرکی صدارت میں ہوا ۔کمیٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ بچے کا ملک کے بہترین اسپتال میں علاج کرائے ،اسکی اعلیٰ تعلیم کے انتظامات اور مصنوعی بازو بھی لگوائےاور تعلیم مکمل ہونے کے بعد کے الیکٹرک بچے کو نوکری بھی دے۔چیئرمین کمیٹی مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ اداروں کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،غفلت کے مرتکب افراد کی سزائیں دی جائیں گی۔ یہ بہت سنگین جرم ہے،اس معاملے میں عدلیہ کو بھی متحرک کردار ادا کرنا چاہئے،اجلاس میں کے الیکٹرک سربراہ مونس علوی بھی پیش ہوئے ۔سینیٹرز ظفرعلی شاہ ،حاصل بزنجو، کرشنا کماری اور دیگر ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More