پی ٹی آئی کے وزیر نے لوڈشیڈنگ میں4 گھنٹےاضافے کاانتباہ کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کےسینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے واجبات ادائیگی کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو لوڈشیڈنگ دورانیہ 2 سے 4 گھنٹے بڑھ سکتا ہے ۔پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سابق حکومت نے تمام معاملات ایڈہاک کی بنیاد پر چلائے۔