پنجاب میں احتساب کا عمل تیزکرنے کیلئے اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور(ایجنسیاں)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ پنجاب کی اینٹی کرپشن عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی فہرست منگوا کر پیش کی جائے تاکہ اسکا جائزہ لے کر اہم اقدامات کیے جاسکیں۔ اجلاس میں پنجاب کے اندر احتساب کا عمل بہتر بنانے کے لئے صوبائی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعلی پنجاب ہوں گے، جبکہ چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ سمیت 11 افراد بطورارکان شامل ہوں گے۔