پی ٹی اے نے تاحال معاملے کی تصدیق نہ ہی تردید کی-ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی اے ترجمان نے تاحال معاملے کی تصدیق کی، نہ ہی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کو واٹس اپ کے ذریعے متعلقہ معاملے کی بھی نشاندہی کی گئی کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کی ویب سائٹ پر جاری نوٹ اور ڈسٹری بیوٹر پورٹل میں یہ واضح لکھا ہوا ہے، جسکی تصدیق انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹر کرچکے ہیں کہ انہیں مذکورہ شناختی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایات پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نام سے جاری کی گئی ہے، تاہم پی ٹی اے ترجمان نے تاحال تصدیق کی اور نہ تردید کی۔ امت کی جانب سے بھیجے جانے والے سوال نامے کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔