اخبارات کے واجبات کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔عثمان بزدار

0

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے صدرعارف نظامی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ملکی صورتحال اوراخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا کا کردارکلیدی اہمیت رکھتا ہے۔میڈیا کی تعمیری تنقید سے ہمیں رہنمائی ملتی ہے، ہم نے اہداف کا تعین کرلیا اور تیزی سے ان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم کے نئے پاکستان کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔سابق دور کے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔بلدیاتی اداروں کے نئے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اینٹی کرپشن ادارے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔انہوں نے کہا کہ اخبارات کے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔اخباری صنعت کے مسائل ا ن کی مشاورت سے حل کریں گے۔میڈیا اکیڈمی بنانے کے قیام کے منصوبے کیلئے مشاورت اور تجاویز چاہتا ہوں۔وفد نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ صاف گو شخص ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے آپ کو وزیراعلیٰ بنا کر خوبصورت انتخاب کیا ہے۔دریں اثنا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے سی پی این ای کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا ہے کہ میڈیا آج آزاد ہے۔صحافی بہادر اور محب وطن ہیں ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔نواز حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے آج برے دنوں کا سامنا ہے۔حالات کی بہتری کیلئے میڈیا اور عوام ساتھ دیں۔ عشائیے میں صدر عارف نظامی، ضیا شاہد، امتنان شاہد، ایاز خان و دیگر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More