ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عالمی نیورولوجی کانفرنس میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایپی لیپسی فائونڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی2 روزہ ’’12 ویں عالمی نیورولوجی اینڈ نیورو سرجری کانفرنس‘‘ میں شرکت کیلئے سنگاپور روانہ ہوگئیں۔ وہ کانفرنس میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ روانگی کے موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ مغرب سے طب کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے واپس آنے والوں نے مرگی اور نیورولوجی کے شعبے میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر انہیں سراہا جانا ضروری ہے۔