گیس نرخ میں اضافے کا اثر عوام پر ہی پڑے گا- جماعت اسلامی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی، پروفیسر نظام الدین اور امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گیس نرخوں میں143فیصد تک اضافے کے فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ حکومت کے ان فیصلوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ حکومت فوری فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف چاہتے ہیں مگر ان کو ریلیف ملنے کے بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔ تبدیلی کے نام پر عوام کی زندگی تنگ نہیں بلکہ عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کیلئے عملی و کرپشن فری اقدامات کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More