آشیانہ اسکینڈل میں فوادحسن کیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل

0

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث فوادحسن فواد کیخلاف نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد رواں ماہ کے آخر میں فواد حسن فواد کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔فوادحسن فواد پر آشیانہ اقبال میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔فواد حسن فواد کو شہباز شریف کے بطور سیکرٹری عملدرآمد کی حیثیت سے آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے میں کردار ادا کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔اسکے علاوہ فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مزید اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ستمبر کے آخری عشرے سے اکتوبر کے آخری عشرے تک اہم سیاسی وسرکاری شخصیات کی گرفتاریوں کے امکانات ہیں ۔اس حوالے سے کافی پیشرفت ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں کرپشن کر کے رقم بیرون ممالک منتقل کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر تیار 50 اہم کیسوں میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور متعلقہ ممالک کی جانب سے تعاون کا اشارہ دیدیا گیا ہے۔ دریں اثناء آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر نیب حکام نے فواد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے فوادحسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More