مری روڈسمیت اڈیالہ جیل تک پہنچنے والی سڑکوں پر ٹریفک گھنٹوں جام رہا

0

راولپنڈی (امت نیوز)اڈیالہ جیل جانے والے راستے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کی وجہ سے جام ہو گئے ۔اسلام آبادہائیکورٹ سے فیصلہ جاری ہونے کے بعدجب سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم اورصفدرکولینے کے لیے نوازلیگ کے مرکزی رہنمااڈیالہ کی طرف روانہ ہوئے تو مری روڈسمیت جیل تک پہنچنے والے راستوں پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادموجود تھی جوموٹرسائیکلوں اورگاڑیوں پر اڈیالہ جیل کی طرف رواں دواں تھے۔اس موقع پر سڑکیں بندہوگئیں اورٹریفک گھنٹوں جام رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More