این آر او دکھائی دیتا ہے-سردار عتیق
اسلام آ باد (نمائندہ امت) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کے فیصلے کے پیچھے این آر او دکھائی دیتا ہے۔نواز شریف کی رہائی پر رد عمل میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی پیرول پر رہائی اور توسیع ایک اچھا فیصلہ تھا، اسی طرح پیرول کے دوران ان کا خاموش رہنا بھی ایک احسن قدم تھا۔